Sections
 
ڈنمارک میں نيا ہونا كام تعليم انجمنوں صحت ازدواجی زندگی اور اہل و عیال ثقافت معاشره
Du er her: Forside » كام » خراج
Handlinger tilknyttet webside
  • Send Facebook
  • Send Send
  • På dansk På dansk

ٹیکس اور ٹیکس کارڈ

ڈنمارک میں آپ کو اپنی آمدنی سے ٹیکس ادا کرنا ہوتا ہے ۔ آپ جہاں رہائش رکھتے ہیں، وہاں کی بلدیہ کی ٹیکس انتظامیہ سے آپنا ٹیکس کارڈ حاصل کر سکتے ہیں ۔ ٹیکس کارڈ پر مندرجہ ذیل معلومات درج ہوتی ہیں

- آپ کے فیصد ٹیکس کی شرح ، یعنی آپ نےاپنی آمدنی پر کتنے فیصد ٹیکس ادا کرنا ہے ۔

- ٹیکس میں چھوٹ ، وہ رقم جو آپ ٹیکس دیئے بغیر کما سکتے ہیں ۔ یہ چھوٹ پورے سال پر منقسم ہوتی ہے اور یہ دو قسم کی ہوتی ہے، ایک ذاتی چھوٹ اور دوسری کسی اور مد میں ۔

مندرجہ ذیل صورتوں میں بھی ٹیکس میں چھوٹ ہو سکتی ہے

- مزدور یونین کی رکنیت کے لیے ادا کی جانے والی فیس پر

- بیروزگاری الاؤنس کے کھاتے کی رکنیت کے لیے فیس ادا کئے جانے پر

- کام کی جگہ اور گھر کے درمیان کی مسافت اگر چوبیس کلو میٹر سے زیادہ ہوتو،  اس زیادہ مسافت پر ٹیکس میں چھوٹ مل سکتی ہے ۔

- پرائیویٹ پنشن کے نظام کو پیسے ادا کرنے پر بھی ٹیکس میں چھوٹ حاصل ہوتی ہے  اور،  مزدور یونین اور بیروزگاری الاؤنس کے کھاتے کی رکنیت کے لیے ادا کی جانے والی فیس کے پیسے بھی ٹیکس سے منہا کئے جا سکتے ہیں ۔

ٹیکس کارڈ کے دو حصے ہوتے ہیں۔  اول،  مین کارڈ ، اور دوسرا بی کارڈ یعنی ذیلی کارڈ ہوتا ہے ۔  آپ کو اپنا  مین ٹیکس کارڈ اپنے کار دھندہ کے حوالے کرنا ہوتا ہے اور اگر آپ مختلف جگہوں پر مختلف اوقات میں کام کرتے ہیں تو آپ کو یہ کارڈ وہاں دینا ہوگا جہاں سے آپ زیادہ پیسے کماتے ہیں ۔ دوسرا یعنی ، بی کارڈ آپ اپنے کام کی دوسری جگہ پر دیں گے ۔

ٹیکس کارڈ کا صحیح اور درست ہونا آپ کی اپنی ذمہ داری ہے۔  محکمہء ٹیکس کو ، آپ کے کاردھندہ، مزدور یونین اور بیروزگاری الاؤنس کے کھاتے وغیرہ کی جانب سے، آپ کی آمدن اور فیسوں کی ادائیگی وغیرہ کے بارے میں معلومات مل جاتی ہیں لیکن  یاد رکھیں کہ محکمہء ٹیکس سے آئے ہوئے کاغذات کا بغور مطالعہ و معائینہ کرنا آپ کے اپنے مفاد میں ہوتا ہے ۔ ٹیکس کے حوالے سے کسی قسم کے سوال کے جواب یا مدد کے لیے آپ اپنی بلدیہ کے ٹیکس آفس سے رجوع کر سکتے ہیں ۔

ڈنمارک میں ٹیکس کی ادائیگی کے بارے میں مزید جاننے کے لیے آپ کسٹم اور ٹیکس کے محمکہ کی جانب سے جاری کردہ مندرجہ ذیل کتابچہ ملاحظہ کر سکتےہیں۔

انگریزی میں معلومات کے لیے

ڈنمارک میں ٹیکس - ٹیکس سے تعارف، نئے شہریوں کے لیے، نامی یہ کتابچہ انگریزی، عربی، فارسی اور صومالی زبانوں میں  شائع کیا گیا ہے اور آپ اپنی بلدیہ کے ٹیکس آفس سے حاصل کر سکتے ہیں یا انٹرنیٹ پر مندرجہ ذیل پتے پر ملاحظہ کر سکتے ہیں

تنخواہ کی رسیدیں

آپ کو اپنی تنخواہ کی رسیدیں باقاعدگی سے ہمیشہ سنبھال کر رکھنی چاہئیں کیونکہ آپ کو انہیں محکمہء ٹیکس اور بیروزگاری الاؤنس کے کھاتے کے دفتری عہدیداروں کو بطور ثبوت پیش کرنا پڑ سکتا ہے ۔