ڈینش دستوری آئین کے تحت عوامی پارلیمنٹ یہ فیصلہ کرتی ہے کہ کس کو ڈینش شہریت مل سکتی ہے۔ یہ ایک خاص قانون کے تحت عمل پذیر ہوتا ہے جو عوامی پارلیمنٹ باقائدگی سے، وقفے کے بعد منظور کرتی ہے۔ ڈینش شہریت لینے کے لیے تمہیں ان شرائط کو پورا کرنا ہوگا جو عوامی پارلیمنٹ وضع کرتی ہے۔
دوسری شرائط کے علاوہ ڈینش زبان کی شرط عائد کی جاتی ہے جس کا ثبوت زبان سنٹر یا باقی تعلیمی اداروں سے سند کی صورت میں ہوتا ہے۔ علاوہ ازیں ڈنمارک میں عرصے کی اقامت کی شرط بھی ہے ۔ بنیادی طور پر ڈنمارک میں کم از کم 9 سال اقامت رہی ہو۔
بغیر شہریت رکھنے والے مہاجرین افراد کے لیے شرط اقامت صرف 8 سال ہے۔جرم کا مطلب ہے کہ خاص مدت کے گزرنے کے بعد ہی ڈینش بنا جا سکتا ہے۔ اگر بہت زیادہ سنجید جرم کا ارتکاب کیا ہوا ہو تو اس کایہ مطلب ہو سکتا ہے کہ ڈینش نہیں بنا جا سکتا۔
اس صورت میں بھی تم ڈینش نہیں بن سکتے اگر حکومتی محکموں کا واجب الادا قرض، خاص سماجی معاوضے، قرض، ٹیکس یا چنگی کی صورت میں مدد، باقی ہو۔
ڈینش شہریت کی درخواست دینے کے لیے تمہاری عمر 18 سال ہو۔ ڈینش شہریت کی درخواست تم اپنے اقامتی علاقائی پولیس کو دے سکتے ہو۔ پولیس تمہیں عمومی طور پر درخواست پر فیصلہ صادر کرنے کی مدت کے بارے بتا سکتی ہے۔
کچھ افراد علامیے کے ذریعے سے ڈینش شہریت حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈینش پیدائش اور دوسرے شمالی ممالک کے شہریوں کے نوجوان، غیرسزایافتہ غیر ملکی جو کم از کم یہاں 10 سال رہے ہوں، پر یہ لاگو ہوتا ہے ۔ اپنے علاقائی حکومتی ضلع کے ہاں تمہیں مزید معلومات اور فارم مل سکتے ہیں۔
جب تم ڈینش شہریت اختیار کر لو تو تمہیں دوسری چیزوں کے علاوہ ڈینش پاسپورٹ لینے، ووٹ دینے اور عوامی پارلیمنٹ کے الیکشن میں کھڑے ہونے کا حق ہوگا۔
پپورٹل کے حصے دار شریک پناہ گزین، تارک وطن اور انضمام وسائل کے معاملات کی وزارت – دی ڈینش امیگریشن سروس